KidsOut World Stories

کارمن، ایک کسان Antonio Barroso    
Previous page
Next page

کارمن، ایک کسان

A free resource from

Begin reading

This story is available in:

 

 

 

 

 

کارمن، ایک کسان

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*

کارمن ایک دس سال کی لڑکی تھی جو سپین کے شمال میں ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہتی تھی۔

اس کے والدین کا ایک فارم تھا، جس میں گاۓ تھیں جو دودھ اچھا دیتی تھیں۔ بعض اوقات گائے اتنا ذیادہ دودھ دیتی تھیں کہ گھر کے افراد سارا دودھ نہیں پی سکتے تھے۔

پھر وہ اسے اپنے پڑوسیوں کو دے دیتے تھے خاص طور پر ان کو جن کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی تھی۔

ایک دن کارمن کو اس کے والد نےکہا کہ وہ مسز جولیا کے لیے کچھ دودھ لے جائے۔ مسز جولیا ایک بوڑھی اور خوش مزاج خاتون تھیں جو گاؤں کے دوسری طرف اکیلی رہتی تھیں۔

راستے میں جاتے ہوئے کارمن نے اس دودھ کو بیچنے کا سوچا تا کہ وہ کچھ پیسے کما کر انڈے خرید سکے۔

ان انڈوں سے وہ چوزے حاصل کر سکے گی اور وہ چوزے جلد بڑے ہو کر مزید انڈے دیں گے۔

اور وہ انڈےاس وقت تک بیچتی رہے گی جب تک اس کے پاس اتنے پیسے نہ ہوجائیں کہ وہ بچھڑے اور بھیڑ کے کچھ بچے خرید سکے۔ 

دو سالوں میں کارمن اپنا خود کا فارم بنانے کے قابل ہو جائے گی۔

پھر اس کے پاس اتنے پیسے ہوں گے کہ وہ میڈرڈ میں ایک گھر اوربہت سارے خوش نما کپڑےخرید سکے گی۔

کارمن سوچنے میں اتنی مصروف تھی کہ اسے اپنے راستے میں پڑا ہوا ایک بڑا پتھر نہیں دکھائی دیا۔ وہ پتھر سے لڑکھڑا کر گر گئی اور اس کا سارا دودھ خاک آلود زمین پر بکھر گیا۔  

ایک ہی لمحے میں کارمن کے کسان بننے کے سارے خواب چکنا چور ہو گئے۔ اب اس کے پاس بیچنے کے لیے دودھ نہیں تھا۔  اس کے پاس ان انڈے خریدنے کے پیسے نہیں ہوں گے جن سے چوزے نکلنےتھے۔اس کے سارے منصوبوں پر پانی پھر گیا تھا ۔

کارمن کو اپنے اوپر بہت ترس آیا۔ اس نے رونا شروع کر دیا۔

واپسی پر گھر جاتے ہوئے اس نے سوچا کہ اسے زمین پر پتھروں کو دیکھ کر چلنا چاہیے تھا۔ اور اسے اپنے منصوبوں کی سوچ میں اتنا گم نہیں ہونا چاہیے تھا۔

کارمن نے یہ سیکھا کہ سب سے اہم چیز جو ہم اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کر سکتے ہیں وہ ہے اپنے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو عبور کرنا۔

Enjoyed this story?
Find out more here