KidsOut World Stories

لومڑی اور سارس Mary Smith    
Previous page
Next page

لومڑی اور سارس

A free resource from

Begin reading

This story is available in:

 

 

 

 

Cloud logo

لومڑی اور سارس 

 

 

  

 

 

 

 

 

لومڑی اور سارس ایک جنگل میں رہتے تھے۔

ایک دن، لومڑی نے سارس کو کھانے کی دعوت پر بلایا۔

'مسٹر سارس، کل 12 بجے  آئیے گا،' اس نے کہا۔

سارس بہت زیادہ خوش ہوا اور اگلے دن لومڑی کے بھٹ چلا گیا۔

لومڑی نے اسے مزیدار سٹیو پیش کیا، اس نے وہ ایک چپٹی پلیٹ میں پیش کیا۔ 

'اس کی خوشبو کتنی اچھی ہے!' سارس نے کہا۔

سارس نے اسے کھانے کی کوشش کی لیکن اسے ایک مسئلہ درپیش تھا ۔ اس کی لمبی چونچ چھوٹے سے چھوٹا ٹکڑا بھی نہیں اٹھا پا رہی تھی ۔پلیٹ بہت زیادہ چپٹی تھی۔

 'اوہ! کتنی شرم کی بات ہے!' لومڑی نے آواز نکالی۔ 'مجھے آپ کے لیے آپ کا کھانا ختم کرنا پڑے گا۔'

لومڑی نے سارا سٹیو ختم کر دیا ۔

سارس گھر چلا گیا۔ وہ بھوکا تھا۔

 'ہمم،' اس نے سوچا۔ 'لومڑی ایک بدمعاش ہے۔ میں اسے سبق سکھانے کے لیے کیا کر سکتا ہوں؟'

وہ کچھ دیر سوچتا رہا۔ 'آہ!‘اس نے پکارا۔ 'میرے پاس ایک ترکیب ہے۔"

وہ واپس پلٹا اور اس نے لومڑی کو اپنے گھر میں کھانے کی دعوت دی ۔

’کل دوپہر کے وقت آئیے گا، مسز لومڑ،‘اس نے کہا۔

پھر وہ مزیدار سوپ بنانے کے لیے گھر چلا گیا۔

لومڑی بہت زیادہ خوش ہوئ اور اگلے دن 12 بجے سارس کے گھر پہنچ گئی ۔

سوپ کو لمبی گردن والی صراحی میں پیش کیا گیا۔ لومڑی سوپ تک نہیں پہنچ پائی اور وہ بہت بھوکی تھی۔

’اوہ! کتنی شرم کی بات ہے!‘سارس نے پکارا۔ 'مجھے آپ کے لیے آپ کا کھانا ختم کرنا پڑے گا ۔'

سارس نے اپنی لمبی گردن صراحی میں ڈالی اور سارا سوپ پی گیا۔

'جیسی کرنی ویسی بھرنی!' سارس نے پکارا۔

لومڑی اپنی دم دبا کر گھر چلی گئی ۔ 

Enjoyed this story?
Find out more here