KidsOut World Stories

جادوئی دلیہ کا برتن Mary Smith    
Previous page
Next page

جادوئی دلیہ کا برتن

A free resource from

Begin reading

This story is available in:

 

 

 

 

 

 

 

جادوئی دلیہ کا برتن

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ایک غریب لڑکی اپنی ماں کے ساتھ ایک قصبے میں رہتی تھی۔ وہ بھوکے تھے مگر ان کے پاس کھانے لیے کے لیے کچھ نہیں تھا۔

لڑکی نے کہا، 'کہ میں کھنبیاں اور بیر تلاش کرنے کے لیے جنگل میں جاوں گی۔'

وہاں اس کی ملاقات ایک بوڑھی عورت سے ہوئی جس نے کہا، ’'یہ برتن لے لو۔' جب تم اس برتن سے کہو گی: ' برتن کھانا بناؤ!' تو یہ تمہارے لیے مزیدار دلیہ بنائے گا۔ جب تم کہو گی: 'برتن، کھانا بنانا بند کرو!' تو یہ کھانا پکانا بند کر دے گا۔'

'شکریہ، بہت شکریہ،' لڑکی نے کہا اور وہ تحفہ لے کے گھر چلی گئی۔

گھر آکر لڑکی نے کہا ،' برتن کھانا بناؤ!'

دلیہ میٹھا اور لذیذ  تھا اور آخر کار ماں اور بیٹی کا پیٹ بھر گیا۔

'برتن کھانا بنانا بند کرو!' لڑکی نے کہا ، اور برتن نے دلیہ دینا بند کر دیا۔

ایک دن لڑکی اپنے دوستوں سے ملنے گئی ۔ بعد میں اس کی ماں کو بھوک لگی تو اس نے کہا، ' برتن کھانا بناؤ!'

ماں نے کھانا کھا لیا لیکن جب وہ کافی دلیا کھا چکی تو اس کے بعد وہ برتن کو روکنے کے لیے صحیح الفاظ بھول گئی۔

برتن کھانا بناتا رہا ۔۔۔ بناتا رہا۔۔۔۔اور بناتا رہا! اور جلد ہی باورچی خانہ دلیے سے بھر گیا۔ جلد ہی سارا گھر بھی دلیے سے بھر گیا۔ سڑک اور ہمسایوں کے گھر بھی دلیے سے بھر گئے۔

آخر کار لڑکی گھر وآپس آگئی

' برتن، کھانا بنانا بند کرو!' لڑکی چلائی۔

 برتن نے مزید دلیہ نہیں بنایا لیکن لوگوں کو اپنے گھروں میں داخل ہونے کے لیے بہت سارا دلیہ کھانا پڑا!

Enjoyed this story?
Find out more here