ہرن اور تیندوا
A free resource from
KidsOut - the fun and happiness charity
This story is available in:
This story is available in:

ایک برازیلی کہانی

*
ہرن عظیم دریا کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے جنگل میں گیا: 'ہاۓ، مجھے کیسی زندگی ملی ہے؟ میرا کوئی گھر نہیں۔ شاید میں اپنے لیے ایک گھر بناؤں گا۔ یہ اتنی ہی اچھی جگہ ہے جتنی کوئی اور۔'
ہرن چلا گیا۔
ساتھ ہی تیندوا عظیم دریا کے ساتھ چلتا ہوا آیا اور جنگل سے گزرا۔ وہ بھی اسی جگہ پہنچا۔ ہاۓ '، میری زندگی کس طرح کی ہے؟ شاید ایک دن میں بس جاؤں گا اور اپنے لیے گھر بنا لوں گا۔ یہ جگہ اتنی ہی اچھی ہے جتنی کوئی اور۔'
اور تیندوا چلا گیا۔
ہرن واپس آیا اور اپنے باریک سینگوں سے اس نے جھاڑیوں اور درختوں کی صفائی کی اور اپنا گھر بنانے کے لیے زمین کیی سطح ہموار کی۔ اور پھر وہ جنگل میں چلا گیا۔
اب تیندوا آیا: 'یہ وہ جگہ ہے جہاں میں نے اپنا گھر بنانا تھا۔لیکن یہ زمین صاف اور چپٹی کر دی گئی ہے۔صاف ظاہر ہے کہ خدا ٹوپن نے اس جگہ میں برکت ڈالی ہے۔یہاں میں اب اپنا گھر بناؤں گا۔' اور پرجوش ہو کر تیندوے نے زمین کو اپنے لیے چپٹا اور ہموار کیا اور اپنے دانتوں کی مدد سے سخت اور چمکدار فرش بنایا۔اور پھر وہ جنگل میں چلا گیا۔
ہرن واپس آیا: 'ایک چمکدار اور سخت فرش بن چکا ہے۔صاف ظاہر ہے کہ خدا ٹوپن میری مدد کر رہا ہے۔' اور نئی توانائی کے ساتھ اس نے گھر کی دیواریں بنائیں۔جب یہ کام ختم ہوا تو ہرن جنگل میں چلا گیا۔

اب تیندوا آیا: 'خدا ٹوپن نے میرے گھر کے لیے دیواریں بنا دی ہیں اب میں چھت بناؤں گا۔' اب مضبوط تیندوے نے اپنے لیے چھت بنائی اور جب وہ مکمل ہو گئی تو تیندوا جنگل میں واپس چلا گیا۔
ہرن نے دیکھا کہ چھت بن چکی ہے: 'یقینا ٹوپن میرے اوپر مہربان ہے۔'
گھر کے اندر ہرن نے دو کمرے بنائے: ایک ٹوپن کے لیے اور ایک اپنے لیے۔وہ ایک کمرے میں گیا، اس میں آرام کیا اور سو گیا کیونکہ اندھیرا ہو چکا تھا۔
جب تینڈوا واپس آیا تو اس نے دیکھا کہ اس گھر میں دو کمرے تھے۔ 'ٹوپن نے اپنے لیے بھی کمرہ بنایا ہے تاکہ ہم دونوں اس گھر میں رہ سکیں۔'
وہ دوسرے کمرے میں گیا اور وہاں جا کے سو گیا۔
ہرن اور تیندوا ساری رات ایک ہی گھر میں سوتے رہے۔ صبح کے وقت دونوں جاگے۔
ہرن نے تیندوے کو دیکھا۔ تیندوے نے ہرن کو دیکھا: 'کیا تم نے میرا گھر بنانے میں مدد کی ہے؟'
'ہاں میں نے کی ہے۔ کیا تم نے میرا گھر بنانے میں میری مدد کی ہے؟'
'ہاں کی ہے۔'
تو ایسا ہوا کہ تیندوا اور ہرن اس گھر میں بھائی چارے کے ساتھ رہنے لگے۔۔۔ کچھ وقت کے لیے۔

تیندوا بھوکا تھا: 'آگ جلاؤ اور اس پر پانی ابالنے کے لیے برتن کو رکھو میں شکار کرنے جا رہا ہوں۔' تیندوا گھر سے باہر چلا گیا اور ہرن نے آگ اور ابلتے پانی کا برتن تیار کیا۔
تیندوے کو ایک ہرن ملا تو اس نے اس کو پکڑ کر مار دیا۔ پھر وہ اسے گھر لے آیا اور ہرن کو پکانے لگا۔ جب ہرن نے دیکھا کہ تیندوا کیا پکا رہا ہے تو ہرن بہت اداس ہو گیا۔
تیندوے نے کھانا شروع کیا۔ ہرن ڈرا ہوا تھا اور اس نے نہیں کھایا۔ہرن اپنے کمرے میں گیا اور سونے کی کوشش کرنے لگا۔
تیندوا اپنے کمرے میں چلا گیا۔
ساری رات ہرن نے اپنی آنکھیں کھولی رکھیں اور وہ ڈر رہا کہ تیندوا آکر اس کو چیر پھاڑ کر دے گا۔
*
صبح کو ہرن نے تیندوے کو کہا: 'آگ جلاؤ اور ابالنے کے لیے برتن رکھو میں شکار کے لیے جا رہا ہوں۔'
ہرن جنگل میں چلا گیا۔ وہاں ایک تیندوا تھا جو ایک درخت کی چھال سے اپنے پنجوں کو تیز کر رہا۔
ہرن چلتا گیا اور وہاں اس کو ایک تماندوا انٹیٹر دکھائی دیا۔
'اس تیندوے نے تمہارے بارے میں غلط باتیں کی ہیں۔'

تماندوا کو غصہ آیا۔ وہ گیا اور اس نے تیندوے کے اوپر اپنے مضبوط اور تیز پنجوں سے حملہ کر دیا۔جب تیندوا مر گیا تو تماندہموا وہاں سے چلا گیا۔ ہرن مرے ہوئے تیندوے کو لے کر گھر واپس چلا گیا۔
جب تیندوے نے دیکھا کہ ہرن کیا پکا رہا ہے تو وہ ڈر گیا۔ وہ ہرن کو کھانا کھاتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا تھا اس لیے وہ اپنے کمرے میں چلا گیا۔ بے شک آپ جانتے ہیں کہ ہرن تیندوے کا گوشت نہیں کھاتا۔
ہرن اپنے کمرے میں چلا گیا۔ ہرن ڈرا ہوا تھا کہ تیندوا رات کو آکر اس کو چیر پھاڑ کر دے گا۔
تیندوا سو نہیں پایا۔وہ ڈرا ہوا تھا کہ رات کو ہرن آئے گا اور اس کوچیر پھاڑ کر دے گا۔تیندوے کو آخر کار اونگھ آنے لگی اور وہ سوگیا ۔
ہرن کو آخر کار اونگھ آنے لگی اور وہ سو گیا۔ اور جیسے ہی اس کا سر ہلا تو اس کے سینگ دیوار سے ٹکرا گئے جس کی وجہہ سے بہت ذور کی آواز پیدا آئی۔تیندوا جاگ گیا اور ڈرا ہوا تھا کہ شاید ہرن اس پر حملہ کرنے آرہا ہے۔وہ بہت اونچی آواز میں دھاڑا۔
ہرن کو یقین تھا کہ تیندوا اسے مارنے کے لیےآ رہا ہے۔
ہرن گھر سے بھاگا! تیندوا گھر سے بھاگا! دونوں مختلف سمتوں میں بھاگے۔ اس وقت سے، تیندوا اور ہرن ایک ساتھ نہیں رہے۔
Enjoyed this story?